Sunday , September 23 2018
Home / ہندوستان / صنعتی پیداوار کی شرح میں کمی چدمبرم کی حکومت پر تنقید

صنعتی پیداوار کی شرح میں کمی چدمبرم کی حکومت پر تنقید

نئی دہلی 13 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) سابق وزیر فینانس پی چدمبرم نے آج حکومت پر تنقید کی کہ صنعتی پیداوار کی شرح میں گراوٹ آگئی ہے اور کہاکہ افراط زر کی شرح 5 ماہ کی سب سے اونچی قدر تک پہونچ گئی ہے۔ سینئر کانگریس لیڈر کا تبصرہ ایسی رپورٹس کے تناظر میں سامنے آیا ہے کہ صنعتی پیداوار کی شرح 7 ماہ کی سب سے نیچی قدر 3.2 فیصد ماہ مئی میں درج کی گئی جو بنیادی طور پر مینوفیکچرنگ اور برقی کے شعبہ کے غیر اطمینان بخش مظاہرہ کی وجہ سے ہوا ہے۔ فیاکٹری کی پیداوار میں بھی کمی نوٹ کی گئی ہے اور اِسے اپریل میں نظرثانی کے بعد 4.8 فیصد بتایا گیا۔ آئی آئی پی کی شرح گزشتہ سال مئی میں 2.9 فیصد بڑھی، گزشتہ صنعتی پیداوار کی کمتر شرح اکٹوبر 2017 ء میں 1.8 فیصد ریکارڈ ہوئی تھی۔ رواں مالی سال اپریل تا مئی کے دوران آئی آئی پی 4.4 فیصد ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ سال یہی مدت میں 3.1 فیصد تھی۔

TOPPOPULARRECENT