Monday , June 25 2018
Home / شہر کی خبریں / صنعت نگر علاقے کے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے ٹھوس اقدامات

صنعت نگر علاقے کے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے ٹھوس اقدامات

ڈبل بیڈروم مکانات کی فراہمی کا تیقن
ٹی ہریش راؤ اور ٹی سرینواس کا جائزہ اجلاس
حیدرآباد ۔ 20 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : غریب عوام کی فلاح و بہبود کے لیے حکومت کی جانب سے ٹھوس اقدامات کئے جائیں گے ۔ حلقے اسمبلی صنعت نگر شملہ کنٹہ ، وینگلا رام نگر کی عوام کے لیے جلد از جلد ڈبل بیڈروم مکانات کی منظوری دی جائے گی ۔ اس سلسلے میں آج ریاستی وزیر ٹی سرینواس نے ریاستی بڑی آبپاشی ہریش راؤ کے ساتھ اور ضلع کے اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ ایک جائزہ اجلاس طلب کرتے ہوئے نمائندگی کی کہ گذشتہ 30 برسوں سے غریب و پسماندہ طبقات جھونپڑی وغیرہ ڈال کر زندگی بسر کررہے ہیں ان افراد کے لیے ڈبل بیڈ روم مکانات جلد از جلد فراہم کئے جائیں گے ۔ ریاستی بڑی آبپاشی ہریش راؤ نے جی ایچ ایم سی ، آبپاشی اور مقامی کلکٹر یوگیتا رانا کو اس بات کی ہدایت دی کہ صنعت نگر علاقے میں گذشتہ کئی برسوں سے ایف ٹی ایل کی وجہ سے یہاں کی عوام کو ڈبل بیڈ روم مکانات فراہم نہیں کئے جارہے ہیں اور جلد از جلد ایف ٹی ایل کو منسوخ کرتے ہوئے یہاں کے عوام کو فورا ڈبل بیڈ روم مکانات کی منظوری دی جائے ۔ ہریش راؤ نے گذشتہ تین دن قبل صنعت نگر علاقے کا دورہ کیا ۔ بعد ازاں اس سلسلے میں انہوں نے چیف منسٹر کو رپورٹ پیش کی ۔

TOPPOPULARRECENT