Friday , November 24 2017
Home / جرائم و حادثات / صنعت نگر میں موظف ایس پی کی رہائش پر سرقہ

صنعت نگر میں موظف ایس پی کی رہائش پر سرقہ

حیدرآباد ۔ 30 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : صنعت نگر کے علاقہ میں سارقوں نے پھر ایک مرتبہ دہشت مچادی ۔ اس مرتبہ سارقوں نے ایک ریٹائرڈ پولیس ملازم کے مکان کو نشانہ بنایا ۔ مکین کے غیر موجودگی کو دیکھتے ہوئے سارقوں نے اس کے مکان کو لوٹ لیا جو کہ سابق ایڈیشنل ایس پی ہریش چندرا کا مکان بتایا گیا ہے ۔ ریٹائرڈ ایس پی اپنے افراد خاندان کے ساتھ اپنے آبائی مقام گئے ہوئے تھے کہ ان کے مکان میں سرقہ کی سنگین واردات پیش آئی ۔ صنعت نگر پولیس کا کہنا ہے کہ فی الحال 30 تولہ طلائی زیورات اور الیکٹرانک اشیاء و قیمتی ملبوسات کے سرقہ کی اطلاع ہے تاہم نقصان کا اندازہ شکایت گذار کی شکایت کے بعد ہی لگایا جاسکتا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT