Saturday , December 15 2018

صنعت نگر میں پولیس کی تلاشی مہم 62 افراد گرفتار

حیدرآباد ۔ /25 اکٹوبر (سیاست نیوز) سائبر آباد کے صنعت نگر علاقے میں پولیس نے گھر گھر تلاشی مہم کی جس میں سینکڑوں گاڑیوں اور مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ۔ اس آپریشن کے تحت علاقہ وڈر بستی شیوشنکر کالونی اور آئی بی ایس نگر میں 260 پولیس عہدیداروں پر مشتمل ٹیموں نے 500 مکانات کی بیک وقت تلاشی لی جس میں 62 مشتبہ افراد بشمول عادی مجرمین اور روڈی شیٹر عناصر کو حراست میں لے لیا گیا ۔ پولیس نے 52 موٹر سائیکلیں اور 10 آٹوز کو بھی ضبط کرلیا گیا ہے ۔ عوام میں احساس تحفظ کو فروغ دینے کیلئے سائبر آباد پولیس وقفہ وقفہ سے تلاشی مہم جاری رکھے ہوئے ہیں اور اس مہم کے تحت سینکڑوں افراد کو حراست میں لیا جارہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT