Thursday , April 26 2018
Home / جرائم و حادثات / صنعت نگر میں کمسن لڑکا نالے میں گر کر فوت

صنعت نگر میں کمسن لڑکا نالے میں گر کر فوت

حیدرآباد 16 جنوری (سیاست نیوز) صنعت نگر کے علاقہ میں پیش آئے دلسوز واقعہ میں ایک کمسن لڑکا نالے میں گرکر فوت ہوگیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 11 سالہ محمد لقمان جو مہدی پٹنم علاقہ کے ساکن محمد مجیب کا بیٹا تھا۔ یہ بات سب انسپکٹر پولیس صنعت نگر مسٹر کرشنا نے بتائی۔ لقمان اپنے رشتہ دار بھائی کے ہمراہ پتنگ بازی میں مصروف تھا کہ اس دوران کئی پتنگ لوٹنے کی کوشش کے دوران نالے میں گر کر فوت ہوگیا۔ اس واقعہ کے بعد علاقہ میں سنسنی پیدا ہوگئی۔ صنعت نگر کے علاقہ اندرا گاندھی پورم میں یہ واقعہ پیش آیا۔ اس علاقہ میں عرصہ سے نالے کی ناقص حالت کو مرمت اور سدھارنے والا محکمہ خواب غفلت کا شکار ہے اور حکام کی مجرمانہ غفلت ے آج ایک ماں کی گود اُجاڑ دی۔ بتایا جاتا ہے کہ لقمان اسکولس کی چھٹیوں میں صنعت نگر اپنے ننھیال آیا تھا اور رشتہ دار بھائی کے ساتھ کھیل میں مصروف تھا۔ تلنگانہ اقلیتی اقامتی اسکول آغاپورہ شاخ کا چھٹی جماعت کا طالب علم تھا۔ پولیس صنعت نگر مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT