Wednesday , December 19 2018

صنعت نگر میں گودام شدید آگ سے جلکر خاکستر

حیدرآباد /11 مارچ ( سیاست نیوز ) صنعت نگر کے علاقہ میں ایک گودام جلکر خاکستر ہوگیا ۔ گودام میں اچانک لگی آگ اور آگ کے شعلوں سے مقامی عوام خوف زدہ ہوگئے ۔ بتایا جاتا ہے کہ صنعتی علاقہ میں اس طرح کا واقعہ تشویش کا باعث بنا ہوا ہے ۔ چونکہ اس گودام کا کوئی پرسان حال نہیں ہے ۔ صنعت نگر پولیس کے مطابق اس گودام کے تعلق سے پولیس سے کوئی رجوع نہیں

حیدرآباد /11 مارچ ( سیاست نیوز ) صنعت نگر کے علاقہ میں ایک گودام جلکر خاکستر ہوگیا ۔ گودام میں اچانک لگی آگ اور آگ کے شعلوں سے مقامی عوام خوف زدہ ہوگئے ۔ بتایا جاتا ہے کہ صنعتی علاقہ میں اس طرح کا واقعہ تشویش کا باعث بنا ہوا ہے ۔ چونکہ اس گودام کا کوئی پرسان حال نہیں ہے ۔ صنعت نگر پولیس کے مطابق اس گودام کے تعلق سے پولیس سے کوئی رجوع نہیں ہوا ۔ ذرائع کے مطابق پولیس کو آگ لگنے کی وجوہات کا بھی پتہ نہ چل سکا ۔ اچانک آگ لگی اور آگ کے شعلہ بھڑک اٹھے ۔

آگ اس قدر خطرناک تھی کہ دو فائد بریگیڈ گاڑیوں کو آگ پر قابو پانے کیلئے تقریباً 4 گھنٹے طویل مشقت کرنا پڑا ۔مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ گودام غیر مجاز طور پر غیر سماجی سرگرمیوں کا ٹھکانہ بنا ہوا تھا اور یہاں غیر قانونی طور پر اقدامات جاری تھے اور کشیدہ شراب بھی اس گودام میں تیار کی جارہی تھی تاہم پولیس نے کسی بھی الزام کو بے بنیاد قرار دیا ہے ۔ اس خصوص میں انسپکٹر صنعت نگر مسٹر ایس ہریش چند ریڈی نے بتایا کہ گودام میں آگ کے تعلق سے ابھی تک کسی نے پولیس سے شکایت نہیں کی اور نہ ہی کسی نے اپنا حق اور اپنی ملکیت ظاہر کرتے ہوئے پولیس کو اس بات کی اطلاع دی ۔ انہوں نے بتایا کہ آگ لگنے اور گودام میں اشیاء کی موجودگی و سارے الزامات کے تعلق سے تحقیقات جاری ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ اگر کوئی شکایت درج کروائے تو پولیس اس کے خلاف اقدامات کرے گی ۔ یہاں اس بات کا تذکرہ بے جانہ ہوگا کہ پولیس ان دنوں کارڈن اینڈ سرچ کے نام پر تلاشی لے رہی ہے اور مختلف علاقوں میں دھاوے کئے جارہے ہیں ۔

چلتی ٹرین سے گرکر ایک شخص فوت
حیدرآباد /11 مارچ ( سیاست نیوز ) چلتی ٹرین سے مشتبہ طور پر گرکر ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ یہ واقعہ نیچر کیور علاقہ میں پیش آیا ۔ ریلوے پولیس نامپلی کے مطابق ایک 35 سالہ شخص جس کی شناخت نہیں ہوپائی ہے ۔ ایم ایم ٹی ایس میں سفر کر رہا تھا کہ چلتی ٹرین سے مشتبہ طور پر گرکر ہلاک ہوگیا ۔

TOPPOPULARRECENT