Tuesday , December 11 2018

صنعت نگر میں گیس سلنڈر دھماکہ، 5 زخمی

حیدرآباد۔9مارچ ( سیاست نیوز) صنعت نگر علاقہ عزیزنگر میں آج شام گیس سیلنڈر دھماکہ سے 5افراد شدید زخمی ہوگئے جن میں دو کی حالت تشویشناک ہے ۔ دھماکہ اس وقت ہوا جب ایک مکان میں سید مجیب نامی شخص پکوان کیلئے گیس سیلنڈر کو تبدیل کررہا تھا ‘ بتایا جاتا ہے کہ اس دھماکہ میں سید مجیب کے علاوہ ان کی بیٹی سیدہ سمرین 13سالہ ‘ سیدہ منہا 10سالہ اور سیدہ معراج 8سالہ کے علاوہ پڑوسی 55سالہ ضعیف خاتون کریمہ بی شدید زخمی ہوگئیں ۔ دھماکہ کی آواز اور آگ کو دیکھ کر پڑوسی مدد کیلئے آگئے اور اس دوران پولیس کو بھی اطلاع دے دی گئی ۔مقامی افراد اور صنعت نگر پولیس نے زخمیوں کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا جہاں دو لڑکیوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ۔ باوثوق ذرائع کے مطابق 35سالہ سید مجیب کی حالت بھی تشویشناک ہے ۔ مجیب 50فیصد سے زائد جھلس گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر پولیس بالا نگر نرسمہاریڈی نے بتایا کہ سید مجیب اور ان کی بیٹی منہا کی حالت تشویشناک ہے ۔ اے سی پی نے اس مقام پر گیس سیلنڈر کی غیر مجاز ریفیلنگ اور غیر مجاز ذخیرہ اندوازی کی تردید کی اور بتایا کہ حادثہ پکوان کید وران اس وقت پیش آیا جب گیس سیلنڈر کو تبدیل کیا جارہا تھا ۔ انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو فوری گاندھی ہاسپٹل منتقل کیا گیا ۔ سید مجیب جو پیشہ سے ویلڈر ہیں اپنی تینوں لڑکیوں اورایک لڑکے کے ساتھ عزیز نگر ویکر سیکشن کالونی میں رہتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT