Monday , December 18 2017
Home / شہر کی خبریں / صنعت کاروں سے نیشنل ایوارڈس 2016 کے لیے درخواستوں کی طلبی

صنعت کاروں سے نیشنل ایوارڈس 2016 کے لیے درخواستوں کی طلبی

حیدرآباد ۔ 20 ۔ ستمبر : ( پریس نوٹ ) : ڈائرکٹر ایم ایس ایم ای ڈیولپمنٹ انسٹی ٹیوٹ مسٹر اروند پٹواری کے بموجب ادارہ ہذا مائیکرو ، اسمال اور میڈیم انٹرپرائزس سے نیشنل ایوارڈس برائے 2016 کے لیے درخواستیں طلب کررہا ہے ۔ انہوں نے مزید بتایاکہ ایسے ادارے جو صنعت کاری ( خدمات اور پیداوار ) پراڈکٹ و پراسیس ، مینوفکچرنگ ٹیکنیکس ، منتخب اشیاء کے کوالیٹی پراڈکٹ اور ایکسپورٹ میں نمایاں خدمات رکھتے ہوں وہ درخواستیں داخل کرسکتے ہیں ۔ ادخال درخواست کی آخری تاریخ 15 اکٹوبر 2017 مقرر ہے ۔ یہ درخواستیں آندھرا پردیش اور تلنگانہ سے طلب کی جارہی ہیں ۔ آن لائن درخواست داخل کرنے کے لیے ویب سائٹ dcmsme.gov.in ملاحظہ کریں یا پھر مزید تفصیلات کے لیے مسٹر ایم وی سدھیر کمار اسسٹنٹ ڈائرکٹر ( آئی ایم ٹی ) یا بی سریدھر اسسٹنٹ ڈائرکٹر ( پی آئی ) سے مائیکرو ، اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزس ڈیولپمنٹ انسٹی ٹیوٹ بالا نگر سے راست یا فون نمبرات 040-23078131/32 یا 9966294645 ۔ 9014410563 پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT