Thursday , November 23 2017
Home / ہندوستان / صنعت کاروں کی چوٹی کانفرنس میں ایوانکا ٹرمپ امریکی وفد کی قائد

صنعت کاروں کی چوٹی کانفرنس میں ایوانکا ٹرمپ امریکی وفد کی قائد

نئی دہلی۔17 اگست (سیاست ڈاٹ کام) حیدرآباد میں آئندہ تین روزہ صنعت کاروں کی عالمی چوٹی کانفرنس منعقد کی جائے گی۔ امکان ہے کہ اس میں وزیراعظم نریندر مودی اور صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ کی دختر ایوانکا ٹرمپ بھی شرکر کریں گی۔ شعبہ تجارت کے قائدین نے صنعت کار اور سرمایہ کار دنیا بھر سے شرکت کے لیے آئیں گے۔ تین روزہ چوٹی کانفرنس کے میزبان ہندوستان اور امریکہ ہوں گے۔ امریکی وفد کی قیادت ایوانکا کریں گی۔ ایک امریکی عہدیدار نے توثیق کی کہ یہ ’’بڑی تقریب‘‘ 28 نومبر کو مقرر ہے۔ حکومت ہند کے اعلی سطحی عہدیدار بھی شرکت کریں گے۔ اس نے وزیراعظم مودی کی شرکت کی توثیق سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلہ میں رسمی اعلان ہنوز نہیں کیا گیا ہے۔ تاہم ذرائع کے بموجب وزیراعظم کی شرکت متوقع ہے۔ ایوانکا نے اپنے ٹوئٹر پر تحریر کیا کہ انہیں امریکی وفد کی قیادت حاصل ہونے پر ایک اعزاز کا احساس ہوا ہے کیوں کہ ان کی ملاقات وزیراعظم مودی سے اور دنیا بھر کے مخلص صنعت کاران سے ملاقات کریں گے۔ چوٹی کانفرنس کی مرکزی موضوع ’’خواتین کی سبقت، سب کے لیے خوشحالی‘‘ ہوگا۔ اس سے دنیا کی ترقی اور خوشحالی اور خواتین کا اہم کردار اجاگر ہوتا ہے۔ امریکی عہدیدار نے کہا کہ دنیا کے تقریباً نصف صنعت کار اور سرمایہ کار خواتین ہیں۔

TOPPOPULARRECENT