Tuesday , December 19 2017
Home / سیاسیات / صنعت کاری کے فقدان پر اپوزیشن کا الزام مسترد : ممتا بنرجی

صنعت کاری کے فقدان پر اپوزیشن کا الزام مسترد : ممتا بنرجی

متھرا پور۔ 28 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) مغربی بنگال کی چیف منسٹر ممتا بنرجی نے اس ریاست میں صنعت کاری کو پس پشت ڈالنے سے متعلق سی پی آئی (ایم) کے الزام کو مسترد کردیا اور دعویٰ کیا کہ ان کی ٹی ایم سی حکومت، چھوٹی صنعتوں کے شعبہ میں 12 لاکھ روزگار فراہم کئے گئے ہیں۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ ان کی حکومت اس ریاست میں انفراسٹرکچر کی ترقی میں مصروف ہے کیونکہ انفراسٹرکچر کی ترقی سے ہی روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ ’’بعض افراد بہت کچھ کہتے ہیں لیکن کرنے کچھ نہیں۔ ریاست میں ہم انفراسٹرکچر کو فروغ دے رہے ہیں کیونکہ انفراسٹرکچر ہوگا تو روزگار کے مواقع بھی ہوں گے۔ چھوٹی صنعتوں کے شعبہ میں ہم 12 لاکھ ملازمتیں فراہم کرچکے ہیں‘‘۔ سابق چیف منسٹر بدھادیب بھٹا چارجی نے گزشتہ روز سی پی آئی (ایم) کے پلینم سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ صنعت کاری انتہائی تاریک ہوچکی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہمیں ٹی ایم سی حکومت کو ہٹاتے ہوئے بنگال کو بچانا ہوگا‘‘۔

TOPPOPULARRECENT