Friday , November 24 2017
Home / شہر کی خبریں / صنف نازک کیلئے جینس پینٹ ، ہل کی سینڈل و چپل نقصان دہ

صنف نازک کیلئے جینس پینٹ ، ہل کی سینڈل و چپل نقصان دہ

کمر درد ، اعضاء شکنی اور دیگر امراض کا شکار ، برطانوی کیرو پراکٹک اسوسی ایشن کی تحقیق
حیدرآباد۔23مارچ (سیاست نیوز) جینس پینٹ کے علاوہ اونچی ہل کی سینڈل و چپل صنف نازککی صحت کیلئے انتہائی نقصاندہ ہے۔برطانوی کیروپریکٹک اسوسیشن کو سائنسدانو ںکی جانب سے حوالہ کردہ تحقیق میں اس بات کا انکشاف کیا گیا ہے کہ وزنی بیاگ ‘ اونچی ہل کی چپل اور جینس خواتین کیلئے انتہائی مضر ہے اور اس مضر رساں فیشن کی دلدادہ خواتین جسمانی بیماریوںکا شکار ہونے کے ساتھ جلد ہی کمر درد اور اعضاء شکنی جیسے امراض میں مبتلاء ہونے لگتی ہیں۔ برطانوی کیروپریکٹک اسوسیشن کی رپورٹ کے مطابق چست جینس پہننے والی 73فیصد خواتین اعضاء شکنی بالخصوص گردن‘ کمر ‘ جوڑوں کے علاوہ پیٹھ کے درد کا شکار پائی گئی ہیں جن میں 33فیصد خواتین اس بات سے لاعلم ہیں کہ انہیں یہ بیماری ان کے فیشن کے سبب لاحق ہونے لگی ہے اور وہ فیشن کے معاملہ میں آگے بڑھنے کی کوشش میں ان امراض کا شکار ہونے لگی ہیں۔ دین اسلام نے انسانی زندگی کی ہر گوشہ میں رہبری و رہنمائی کی ہے اور لباس کے معاملہ میں واضح ہدایات موجود ہیں کہ خواتین چست لباس سے اجتناب کریں ۔ سائنسی تحقیق کے مطابق اس طرح کے جینس کے استعمال سے سے لاحق ہونے والی بیماریوں میں سب سے اہم کمر کا درد اور جلد کی بیماریاں اور عام طور پر چست جینس پہننے والی خواتین و لڑکیوں کو سوزش کے امراض کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ برطانیہ میں اس تحقیق میں ہوئے انکشاف سے یہ بات واضح ہوجاتی ہے کہ ہندستانی معاشرہ میں تیزی سے پھیل رہے اس مغربی فیشن کے منفی اثرات جلد ہی محسوس کئے جائیں گے۔ برطانیہ میں طویل عرصہ کے بعد اس مسئلہ پر توجہ مبذول کی گئی کہ خواتین میں گردن‘ کمر اور جوڑوں میں درد کی شکایات کیوں عام ہو رہی ہیں لیکن اس رپورٹ کے منظر عام پر آنے کے بعد جینس کے استعمال کے متعلق از سر نو غور کیا جانے لگا ہے ۔اسی طرح ہندستانی خواتین میں مغرب کی تقلید کرتے ہوئے جینس کے ساتھ ساتھ اونچی ہل کی چپل و سینڈل اور وزنی بیاگ کے کے استعمال کا رجحان بڑھتا جا رہا ہے۔تحقیق کے مطابق اونچی ہل کے استعمال کے منفی اثرات کمر کے نچلے حصہ کے ساتھ ٹخنوں پر بھی ہونے لگتے ہیں اور جو خواتین یا لڑکیاں وزنی بیاگ ساتھ رکھتی ہیں انہیں کندھوں اور گردن میں بھی درد کی شکایات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔ برٹش کیروپریکٹک اسوسیشن کی تحقیق کے مطابق لباس اور جوتے یا چپل کے پہننے کے طریقہ میں تبدیلی خواتین کے لئے آرام دہ ہوسکتی ہے اور وہ ان بیماریوں سے محفوظ رہ سکتی ہیں جو انہیں عمر سے پہلے لاحق ہونے جا رہی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT