Wednesday , December 13 2017
Home / ہندوستان / صوتی آلودگی کی جانچ کیلئے مساجد کا معائنہ

صوتی آلودگی کی جانچ کیلئے مساجد کا معائنہ

نئی دہلی ۔ 20 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) نیشنل گرین ٹریبونل نے آج حکومت دہلی کو ہدایت دی کہ وہ مشرقی دہلی کی مساجد کا دورہ کرکے صوتی آلودگی کی سطحوں کی جانچ کرے تاکہ اذان کے دوران لاؤڈ اسپیکرس سے پیدا ہونے والی صوتی آلودگی کے مقررہ پیمانوں کی حدود میں رہنے کو یقینی بنایا جاسکے۔ صدرنشین این جی ٹی کی ایک بنچ نے عام آدمی پارٹی حکومت اور دہلی آلودگی کنٹرول کمیٹی کو ہدایت دی ہیکہ خلاف ورزی کی صورت میں ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ مختلف مساجد کے مشیروں نے ٹریبونل کے اجلاس پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ لاؤڈ اسپیکر مقررہ معیاروں کی حدود پار نہیں کررہے ہیں۔ مشیر قانونی برائے مدعی علیہان (مساجد) نے کہا کہ ان کا ارادہ بحیثیت عمومی مقررہ معیاروں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے عوام کو تکلیف دینا نہیں ہے۔ این جی ٹی دہلی کے کے مشیرقانونی اور ڈی پی سی سی نے کہا کہ وہ لوگ صوتی آلودگی کی سطح کی جانچ کریں گے تاکہ مختلف مساجد میں لاؤڈاسپیکرس کے استعمال سے پیدا ہونے والی صوتی آلودگی کے معیار اور آواز کی سطح کا تعین کیا جاسکے۔ اگر آواز کی سطحیں مقررہ حدود سے باہر جارہی ہوں تو قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ ٹریبونل نے یہ حکم نامہ ایک این جی او اکھینی بھارت مورچہ کی درخواست کی بنیاد پر جاری کئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT