Tuesday , December 12 2017
Home / دنیا / صوفی شیخ احمد فاروقی کا عرس

صوفی شیخ احمد فاروقی کا عرس

فتح گڑھ صاحب ۔ 8 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان سے تقریباً 152 زائرین آج یہاں روضہ شریف عرس میں شرکت کیلئے پہنچے جو صوفی شیخ احمد فاروقی کے سالانہ عرس کے موقع پر ہر سال یہاں جمع ہوتے ہیں۔ اس موقع پر فتح گڑھ صاحب ایس ڈی ایم پوجاگریوال، نائب تحصیلدار منجیت سنگھ اور سینئر پولیس عہدیداروں نے زائرین کا استقبال کیا۔ سری ہند اسٹیشن پر ان کا استقبال کرنے والوں میں پاکستان ہائی کمیشن کے عہدیداران بھی موجود تھے۔ تین روزہ عرس کا آغاز صوفی شیخ احمد فاروقی کے مزار پر 9 ڈسمبر سے ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT