Wednesday , September 26 2018
Home / ہندوستان / صوفی گلوکار پیارے لال کے انتقال پر وزیراعظم مودی کا اظہار تعزیت

صوفی گلوکار پیارے لال کے انتقال پر وزیراعظم مودی کا اظہار تعزیت

نئی دہلی۔9 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج صوفی گلوکار پیارے لال وڈالی کے انتقال پر اظہار تعزیت میں کہا ہے کہ ان کا فن بدستور صوفی موسیقی کی شادمانی کے تئیں لوگوں کی توجہ مبذول کراتا رہے گا۔ پیارے لال وڈالی برادران کی جوڑی کا حصہ تھے۔ ان کا آج امرتسر میں قلب پر حملے کے سبب انتقال ہوا۔ وہ 75 برس کے تھے۔ دفتر وزیراعظم نے نریندر مودی کے حوالے سے ٹوئٹ میں کہا کہ انہیں پیارے لال وڈالی کے انتقال پر دکھ ہوا ہے۔ وہ نہ صرف مشہور پنجابی صوفی گلوکار رہے بلکہ دنیا بھر میں ان کی مقبولیت ہے۔ ان کے فن سے لوگ بدستور محظوظ ہوتے رہیں گے۔

TOPPOPULARRECENT