Saturday , April 21 2018
Home / دنیا / صومالیہ: اسپتال کے باہر کار بم دھماکہ، 2 ہلاک

صومالیہ: اسپتال کے باہر کار بم دھماکہ، 2 ہلاک

موغا دیشو18 جون (سیاست ڈاٹ کام) صومالیہ کے دارالحکومت موغا دیشو میں انٹرنیشنل ریڈ کراس (ہلال احمر) کے ایک اسپتال کے باہر کار بم دھماکے میں دو افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے، ہلاک ہونے والوں میں ایک ڈاکٹر اور نرس شامل ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسپتال کے عملے اور عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اسپتال کے باہر کھڑی ایک بارود سے بھری گاڑی میں دھماکے سے دو افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ اسپتال کے ایک ورکر محمد علی کا کہنا ہے کہ ہم اسپتال کے باہر اس دھماکے سے شدید خوف میں مبتلاء ہیں کیونکہ اس دھماکے کے باعث ہمارے اسپتال کے دو افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ ایک عینی شاہد کا کہنا ہے کہ مذکورہ بارود سے بھری کار اسپتال کی پارکنگ میں کھڑی تھی۔ فوری طور پر اس واقعہ کی کسی گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی ۔

ترکی کا عراق میں قونصل خانہ بند کرنیکا فیصلہ
انقرہ18 جون (سیاست ڈاٹ کام) ترکی نے سکیورٹی خدشات کی وجہ سے جنوبی عراق کے شہر بصرہ میں اپنا قونصل خانہ بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ترک وزیر خارجہ داود اوگلو نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ‘ٹویٹر’ پر ایک بیان میں بتایا کہ ان کے ملک نے منگل کے روز جنوبی عراق کے شہر بصرہ میں اپنا قونصل خانہ خالی کر دیا ہے کیونکہ وہاں سکیورٹی کے خطرات میں بہت زیادہ اضافہ ہو گیا تھا۔ قونصل خانے کے عملے کو کویت منتقل کر دیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT