Sunday , June 24 2018
Home / دنیا / صومالیہ: شدت پسند تنظیم الشباب کا حملہ، 13ہلاک

صومالیہ: شدت پسند تنظیم الشباب کا حملہ، 13ہلاک

موغادیشو ، 19 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) صومالیہ میں شدت پسند تنظیم الشباب کے حملے میں 13 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ افریقی یونین کے ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ پیر کی رات دیر گئے الشباب کے دہشت گردوں نے شہر بُلاباردے کی ایک ہوٹل کو نشانہ بنایا۔ یہ علاقہ دارالحکومت موغادیشو سے 185 کلومیٹر شمال میں واقع ہے۔ مزید بتایا گیا کہ پہلے ایک خود کش کار حم

موغادیشو ، 19 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) صومالیہ میں شدت پسند تنظیم الشباب کے حملے میں 13 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ افریقی یونین کے ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ پیر کی رات دیر گئے الشباب کے دہشت گردوں نے شہر بُلاباردے کی ایک ہوٹل کو نشانہ بنایا۔ یہ علاقہ دارالحکومت موغادیشو سے 185 کلومیٹر شمال میں واقع ہے۔ مزید بتایا گیا کہ پہلے ایک خود کش کار حملہ کیا گیا، جس کے بعد ایک اور خود کش بمبار نے ہوٹل میں داخل ہو کر خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔ افریقی یونین کے مطابق مہلوکین میں صومالی فوج کے تین سپاہی، افریقی یونین کے دستوں میں شامل جبوتی کے تین فوجی جوان اور الشباب کے سات دہشت گرد شامل ہیں۔

TOPPOPULARRECENT