Tuesday , December 12 2017
Home / دنیا / صومالیہ میں بم دھماکہ‘ 5 ہلاک ‘10زخمی

صومالیہ میں بم دھماکہ‘ 5 ہلاک ‘10زخمی

موغادیشو۔30جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں ایک کار بم دھماکہ سے مصروف سڑک پر کم از کم پانچ افراد ہلاک اور دیگر 10زخمی ہوگئے ۔ وزارت صیانت کے بموجب کسی نے بھی بم دھماکہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے ۔ فوج کے ترجمان احمد محمد نے کہا کہ دھماکے کا انداز ظاہر کرتاہے کہ یہ دھماکہ القاعدہ سے مربوط تنظیم الشباب نے کیا ہے ۔ الشباب گذشتہ 10سال سے موغادیشو پر قبضہ کیلئے جنگ کررہی ہے ۔ تاحال افریقی یونین کے 22ہزار فوجیوں کی صومالیہ کو مدد حاصل ہے ۔

TOPPOPULARRECENT