Friday , November 24 2017
Home / دنیا / صومالیہ میں بم دھماکے دس ہلاک

صومالیہ میں بم دھماکے دس ہلاک

مغادیشو، 7اپریل (سیاست ڈاٹ کام) صومالیہ میں شابیلے علاقے کے گولوین گاؤں میں سڑک کے کنارے ہونے والے دھماکے کی زد میں ایک منی بس کے آنے سے دس افراد کی موت ہو گئی ہے ۔فوج کے ایک افسر اور عینی شاہدین نے اس حملے کے لئے دہشت گرد تنظیم الشباب کو ذمہ دار ٹھہرایا لیکن دہشت گرد تنظیم نے اس سے انکار کیا ہے ۔فوج کے ایک افسر کرنل حسن محمد نے بتایا کہ کل ہونے والے اس حملے میں کم از کم دس افراد کے مرنے اور دس لوگوں کے زخمی ہونے کی عینی شاہدین نے تصدیق کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گولوین گاؤں الشباب کے کنٹرول میں ہے ۔وہیں شابیلے علاقے میں الشباب کے گورنر محمد ابو عثمان نے کہا کہ ان کے جنگجو گاؤں میں نہیں تھے اور اس دھماکے میں آٹھ افراد کی موت ہوئی ہے ۔ ابو عثمان نے کہا کہ گولوین گاؤں پر ہمارا کنٹرول نہیں ہے ۔

TOPPOPULARRECENT