Wednesday , November 22 2017
Home / دنیا / صومالیہ میں دھماکہ، پانچ ہلاک

صومالیہ میں دھماکہ، پانچ ہلاک

موغادیشو،25مئی (سیاست ڈاٹ کام) صومالیہ کی راجدھانی موغادیشو میں شدت پسندوں کی طرف سے کئے گئے ایک بم دھماکہ میں پانچ افراد ہلاک اور چھ زخمی ہوگئے ۔موغادیشو کے میئر کے ترجمان عبدالفتح عمر نے آج اسکی ا طلا ع دی ۔مسٹر عمر نے اس بم دھماکہ میں ایک عورت اور اسکے بیٹے سمیت کل پانچ افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے ۔انھوں نے کہا کہ موغادیشو میں بم دھماکہ معمول کی بات ہوگئی ہے ۔صومالیہ میں ہونے والے بیشتر دھماکوں کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم الشباب لیتی ہے ۔اس لئے اس بم دھماکہ کے لئے بھی اسے ہی ذمہ دار تصور کیا جارہا ہے۔ الشباب کے ایک ترجمان نے اس دھماکہ میں اپنے ایک رکن کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے۔ واضح رہے کہ القاعدہ سے منسلک شدت پسند تنظیم الشباب صومالیہ میں اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ حکومت کو اقتدار سے بے دخل کرنے کے علاوہ حکومت کو سیکورٹی فراہم کررہی افریقی یونین کی امن فوج کو بھی ملک سے نکالنا چاہتی ہے ۔
فرانس میں دو مشتبہ
شدت پسند خواتین گرفتار
لندن،25مئی(سیاست ڈاٹ کام) فرانس کی انسداد دہشت گردی اکائی نے حملے کا منصوبہ بناتی دو مشتبہ شدت پسند خواتین کو گرفتار کیا ہے ۔فرانس کی ایک مقامی ٹیل ویژن رپورٹ کے مطابق مشتبہ طورپر انتہاپسندانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں کل دو خواتین کو گرفتار کیا گیا جن کی عمر 20 سے 30 سال کے درمیان ہے ۔رپورٹ کے مطابق دونوں حملے کا منصوبہ بنا رہی تھیں۔جانچ کرنے والے حکام کے ایک قریبی ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ ایک ہفتے سے دونوں خواتین کی سرگرمیوں پر نظر رکھی جارہی تھی۔ان خواتین نے سوشل میڈیا کے ذریعہ شام میں مسلسل کسی کے ساتھ رابطہ قائم کیا تھا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دونوں خواتین برطانیہ کے شمالی شہر مانچیسٹر میں ہوئے خودکش بم دھماکے پر بھی پوری نظر رکھے ہوئے تھیں۔اس حملے میں 22افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT