Thursday , December 13 2018

صومالیہ میں ڈرون حملہ میں متعدد دہشت گرد ہلاک

جوہانسبرگ۔17 دسمبر ( سیاست ڈاٹ کام) جنوبی صومالیہ کے ساحلی شہر کسمایو کے دور دراز علاقے میں ایک ڈرون حملے میں دہشت گرد تنظیم الشباب کے کئی دہشت گرد مارے گئے ہیں۔ذرائع ابلاغ کی خبروں کے مطابق فوج کیمطابق کل الشباب کے گڑھ بیئرھاني میں حملے کئے جس میں کئی دہشت گرد مارے گئے ہیں ۔بیئر ہانی کے مقامی باشندوں نے بتایا کہ علاقے میں کل زبردست دھماکے سنائی دیئے ۔انہوں نے کہا کہ یہ حملے اس وقت کئے گئے جب دہشت گرد میٹنگ کر رہے تھے . امریکہ اور افریقہ کی کمان افریکوم نے سرکاری طور پر اس کی تصدیق نہیں کی ہے ۔

فلپائن میں سمندری طوفان سے 3 افراد ہلاک،70 ہزار بے گھر
منیلا۔17دسمبر(سیاست ڈاٹ کام)فلپائن کے مشرقی ساحلی علاقوں میں آنے والے سمندری طوفان سے 3 افراد ہلاک اور70 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہوگئے ۔سمندری طوفان 110 کلومیٹر فی گھنٹہ تیز رفتار ہواؤں کے ساتھ فلپائن کے جزیروں سے ٹکرایا،جس کے بعد طوفانی بارشوںکے باعث رہائشی علاقے زیر آب آگئے ۔طوفان کے ساتھ آنے والی ہواؤں کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ سائن بورڈز، درخت جڑوں سے اکھڑ گئے ، بجلی اور مواصلات کا نظام درہم برہم ہو گیا۔طوفان کے باعث فلپائن کے کچھ علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ بھی ہوئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT