Thursday , December 14 2017
Home / دنیا / صومالیہ میں ہوئے مختلف حملوں میں6افراد ہلاک

صومالیہ میں ہوئے مختلف حملوں میں6افراد ہلاک

موغادیشو، 26اکٹوبر(سیاست ڈاٹ کام) صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو کے پاس آج امن فوجیوں کی گشتی ٹیم کو نشانہ بنا کر کیے گئے مختلف حملوں میں 6 افراد کی موت ہو گئی۔ سرکاری ذرائع نے یہ اطلاع دی۔افریقی یونین کی امن فوج (اے ایم آئی ایس او ایم) کے ترجمان ولسن رونو کے مطابق موغادیشو سے 23 کلومیٹر دور عربس نامی ایک گاؤں میں افریقی یونین کے امن فوجیوں کو نشانہ بنا کر کیے گئے بم دھماکے میں ایک فوجی ہلاک جبکہ ایک فوجی زخمی ہو گیا ۔مسٹر رونو نے بتایا کہ اے ایم آئی ایس او ایم کی جانب سے کئے گئے جوابی حملہ میں دہشت گرد تنظیم الشباب کے چار جنگجو بھی مارے گئے ۔قابل غور طلب ہے کہ الشباب صومالیہ میں مغربی ممالک کی حمایت والی حکومت کو ہٹا کر اسلامی شریعت قانون کو نافذ کرنا چاہتا ہے ۔پولیس افسر محمد عثمان کے مطابق ایک اور واقعہ میں موغادیشو کے کارن ضلع میں ایک گھر میں بم تیار کرنے کے دوران اس میں دھماکہ ہوا جس میں ایک شخص کی موت ہو گئی جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔پولیس افسر نے بتایا کہ موغادیشو کے ھودن ضلع میں کچھ نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کر دیا جس میں ایک خاتون پولیس افسر کی موت ہو گئی۔ الشباب کے ترجمان ابو مصعب نے ایک بیان جاری کر ان تمام حملوں کی ذمہ داری لی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT