Tuesday , May 22 2018
Home / دنیا / صومالیہ کی پولیس اکیڈیمی میں خودکش حملہ، 18 ہلاک

صومالیہ کی پولیس اکیڈیمی میں خودکش حملہ، 18 ہلاک

موگادیشو ۔ 14 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) صومالیہ کے دارالحکومت میں ایک خودکش بم حملہ آور نے پولیس اکیڈیمی کے اندرونی حصہ میں خود کو دھماکہ سے اڑا لیا جہاں 18 افراد کی ہلاکت کا اندیشہ ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق علی الصبح پولیس وہاں پریڈ کے لئے جمع ہوئی تھی اور بالکل اسی وقت جب وہاں بھیڑبھاڑ تھی، خودکش بم حملہ آور نے خود کو دھماکہ سے اڑا لیا۔ حملہ آور پولیس یونیفارم پہن کر بھیس بدلا تھا اور بھیڑبھاڑ میں داخل ہوا تھا جہاں اس نے خود کو دھماکہ سے اڑا لیا۔ پولیس آفیسر محمد عبداللہ نے قبل ازیں ہلاکتوں کی تعداد بہت زیادہ ہونے کا اندیشہ ظاہر کیا تھا۔ انہوں نے البتہ ہلاکتوں کی قطعی تعداد نہیں بتائی اور صرف اتنا کہا کہ کئی افراد کی ہلاکتوں کا اندیشہ ہے۔ بچاؤ کاری عملہ اب بھی حادثہ کے مقام سے نعشوں کو نکالنے میں مصروف ہے۔ صومالیہ کا یہ پولیس کیمپ اعظم ترین پولیس اکیڈیمی ہے۔ اب تک خودکش حملہ کی کسی بھی فرد یا تنظیم نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد 18 اور زخمیوں کی تعداد بھی 15 بتائی گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT