Saturday , December 16 2017
Home / دنیا / صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں بم دھماکے ،6 ہلاک

صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں بم دھماکے ،6 ہلاک

موغادیشو۔ 21 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ایک مقامی عہدیدار کے بموجب صومالیہ کے شورش زدہ دارالحکومت موغادیشو میں تازہ ترین بم حملے کی وجہ سے کم از کم 6 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ دھماکو مادوں سے بھری ہوئی ایک منی بس میں دھماکہ ہوا۔ یہ دھماکہ قصر صدارت سے 500 میٹر کے فاصلے پر ایک چوکی کے قریب کیا گیا جبکہ وزیراعظم ایک سرکاری عمارت کا رسم افتتاح انجام دے رہے تھے۔دھماکہ اتنا زور دار تھا کہ فضاء میں کثیف دھواں کا بادل اُٹھتا ہوا دیکھا گیا۔

TOPPOPULARRECENT