Saturday , September 22 2018
Home / دنیا / صومالی اور افریقی فوجیوں نے الشباب سے اہم بندرگاہ کا قبضہ دوبارہ حاصل کرلیا

صومالی اور افریقی فوجیوں نے الشباب سے اہم بندرگاہ کا قبضہ دوبارہ حاصل کرلیا

موغادیشو۔ 5؍اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ افریقی بحالی ٔ امن فوجیوں کی مدد سے صومالی فوجیوں نے الشباب کے زیر قبضہ اہم بندرگاہ کا وسیع علاقہ دوبارہ حاصل کرلیا اور بندرگاہ براوے پر جو موغادیشو کے جنوب مغرب میں 200 کیلو میٹر کے فاصلہ پر واقع ہے، سرکاری فوج کا مکمل قبضہ ہوگیا ہے۔ صومالی فوجی عہدیدار ابدی میرے نے کہا کہ صورتِ حال پُرسکون ہے۔ نی

موغادیشو۔ 5؍اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ افریقی بحالی ٔ امن فوجیوں کی مدد سے صومالی فوجیوں نے الشباب کے زیر قبضہ اہم بندرگاہ کا وسیع علاقہ دوبارہ حاصل کرلیا اور بندرگاہ براوے پر جو موغادیشو کے جنوب مغرب میں 200 کیلو میٹر کے فاصلہ پر واقع ہے، سرکاری فوج کا مکمل قبضہ ہوگیا ہے۔ صومالی فوجی عہدیدار ابدی میرے نے کہا کہ صورتِ حال پُرسکون ہے۔ نیم فوجی جنگجو فوج کے قصبہ میں داخل ہونے سے پہلے ہی فرار ہوچکے ہیں۔ صوبائی گورنر عبدالقدیر محمد نور نے کہا کہ وہ مزاحمت نہیں کرسکیں اور اپنے مورچوں کا تخلیہ کرنے پر مجبور ہوگئے۔ الشباب افریقہ میں القاعدہ سے ملحق تنظیم ہے اور بندرگاہ براوے پر قابض تھی جہاں خلیجی ممالک کو 2 کروڑ 50 لاکھ امریکی ڈالر مالیتی کوئلہ برآمد کیا جاتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT