Wednesday , November 21 2018
Home / Top Stories / صیہونی ریاست کے خلاف فلسطینیوں کا ملین مارچ ،اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ۱۲ ؍ فلسطینی شہید 

صیہونی ریاست کے خلاف فلسطینیوں کا ملین مارچ ،اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ۱۲ ؍ فلسطینی شہید 

غزہ : غزہ میں لاکھوں فلسطینیوں نے صیہونی ریاست کے خلاف ملین مارچ نکالا ہے۔اور اسرائیلی فوج دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے امن مظاہرین کے پر گولیاں چلاکر ۱۲؍ فلسطینیوں کو شہیداور۶۰۰ زخمی کردیا ہے۔

عرب لیگ نے عالمی برادری پر زوردیا کہ وہ اسرائیل کوفلسطین کے خلاف جاری انتقامی کارروائیوں سے باز رکھے ۔

مسجد اقصی کے امام و خطیب شیخ عکرمہ صبری نے فلسطینی عوام پر زور دیا کہ وہ یہودیوں کی اشتعال انگیزی روکنے اور مقدس مقام کی بے حر متی کی روک تھام کے لئے قبلہ اول میں جمعہ کی نماز ادا کریں۔

فلسطینی کے مذہبی امور کے محکمہ نے عرب اور پوری دنیا کے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مسجد اقصی میں بڑی تعداد میں قبلہ اول کے تحفظ کے لئے تیار رہیں ۔

مذہبی امور کے وزیر یوسف عیدی نے مسلمانوں پر زور دیا کہ وہ قبلہ اول کو انتہاء پسند یہودیوں سے محفوظ رکھنے کیلئے اقدامات کریں۔

TOPPOPULARRECENT