Saturday , November 18 2017
Home / ہندوستان / ضامن روزگار اسکیم :9367 کروڑ روپئے جاری

ضامن روزگار اسکیم :9367 کروڑ روپئے جاری

نئی دہلی ۔ 6 ۔ مئی : ( سیاست ڈاٹ کام): مرکزی حکومت نے خشک سالی سے متاثرہ ریاستوں کے لیے ضامن روزگار اسکیم کے تحت سال 2016-17 میں 9,367 کروڑ روپئے جاری کئے ہیں ۔ وزیر زراعت رادھا موہن سنگھ نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریر کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ آفات سماوی سے متاثرہ علاقوں 50 یوم اضافی روزگار فراہمی کیلئے قومی دیہی ضامن روزگار اسکیم کے قواعد میں نرمی کردی ہے ۔ جہاں کم از کم 100 یوم روزگار فراہم کرنے کی گنجائش ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ اسکیم کے تحت خشک سالی سے متاثرہ علاقوں کے لیے سال 2015-16 اور 2016-17 کے دوران بالترتیب 18,715.01 کروڑ اور 9,367.19 کروڑ روپئے جاری کئے گئے ہیں ۔ مرکزی وزیر نے بتایا کہ آفات سماوی کی صورت میں امدادی کاموں کے لیے ریاستی حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہوتی ہے اور مطلوبہ فنڈس کی فراہمی مرکز کی جانب سے عمل میں آئی ہے ۔ جب کہ کرناٹک ، چھتیس گڑھ ، مدھیہ پردیش ، مہاراشٹرا ، اڈیشہ ، تلنگانہ ، اترپردیش ، آندھرا پردیش ، جھارکنڈ ، بہار ، ہریانہ اور راجستھان شدید خشک سالی سے متاثر ہیں۔

 

بندیل کھنڈ میں فاقہ کشی کی موت کی تحقیقات
نئی دہلی۔/6مئی، ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی وزیر اغذیہ رام ولاس پاسوان نے آج بتایا ہے کہ ایک ٹیم بہت جلد علاقہ بندیل کھنڈ روانہ کی جائے گی تاکہ اتر پردیش کے ضلع بندیل کھنڈ میں بھوکمری سے ایک دلت کی موت کی چھان بین کی جاسکے۔ راجیہ سبھا میں وقفہ صفر کے دوران آج بی جے پی کے پربھات جھا نے فاقہ کشی کی اموات کا مسئلہ اٹھایا تھا جس پر پاسوان نے بتایا کہ ملک بھر میں فوڈ سیکوریٹی ایکٹ نافذ کیا گیا ہے۔انہوں نے حیرت کا اظہار کیا کہ 100فیصد غذائی اجناس سبسیڈی پر فراہم کئے جارہے ہیں ایسے میںایک شخص کی موت بھوکمری سے کیسے ہوسکتی ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT