Thursday , July 19 2018
Home / شہر کی خبریں / ضامن روزگار کورسیس کی مفت تربیت

ضامن روزگار کورسیس کی مفت تربیت

حیدرآباد ۔ 7 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : گریٹر حیدرآباد کے احاطہ میں موجود بے روزگار افراد کے لیے جی ایچ ایم سی کے شعبہ شہری انسداد غربت کے زیر اہتمام روزگار پر مبنی کورسیس کی مفت تربیت فراہم کی جارہی ہے ۔ امیر پیٹ علی کیفے چوراستہ ، زندہ طلسمات روڈ پر واقع سنٹر میں ایس ایس سی ، انٹر ، ڈگری اور پی جی کامیاب طلبہ کو ضامن روزگار کورسیس میں دو ماہی مفت تربیت کے بعد ملازمت سے جوڑنے رہبری کی جائے گی ۔ خواہش مند امیدوار 10 فروری تک فون نمبر 9398400793 پر ربط کر کے اپنا رجسٹریشن کرواسکتے ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT