Wednesday , November 22 2017
Home / عرب دنیا / ضبط شدہ کاروں کو اسکراپ بتاکر فروخت کرنے والے ملزم کی تحویل میں توسیع

ضبط شدہ کاروں کو اسکراپ بتاکر فروخت کرنے والے ملزم کی تحویل میں توسیع

مناما ۔27ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) مملکت بحرین میں کسی بھی قسم کے جرائم اور ان کا ارتکاب کرنے والے مجرمین کے ساتھ سختی سے نمٹنا جاتا ہے۔ حال ہی میں ایک ایسے ڈرائیور کی گرفتاری عمل میں آئی، جس پر ضبط شدہ کاروں کو اسکراپ کی حیثیت سے فروخت کردینے کے الزامات ہیں۔ اس ملزم کی تحویل میں توسیع عمل میں لائی گئی ہے۔ قبل ازیں اس پر رقم کے خرد برد میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا گیا تھا اور یہ رقم اس کے قبضہ میں پائی گئی تھی، جس پر اسے ایک سرکاری ملازم کی حیثیت سے اپنے عہدہ کے ناجائز استعمال کا بھی ملزم قرار دیا گیا تھا۔ دی گلف ڈیلی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ملزم ٹریفک کرین ڈرائیور کی حیثیت سے خدمات انجام دیتا ہے اور وہ ٹریفک ڈپارٹمنٹ کی جانب سے ضبط کردہ گاڑیوں کی جو ٹریفک ڈپارٹمنٹ کے احاطہ میں رکھی ہوئی تھیں، انھیں اسکراپ یارڈ منتقل کیا۔ تحقیقات سے پتہ چلا کہ بحرینی شہریوں کی پانچ اور سعودی شہری کی ایک ضبط شدہ گاڑیوں کے علاوہ ایک ضبط کی گئی موٹر سائیکل کو اس نے اسکراپ یارڈ میں فروخت کردیا۔ خود اسکراپ یارڈ کے مالک نے اس بات کی گواہی دی کہ ملزم کاریں اس کے پاس لایا۔ جب گاڑیوں کی دستاویزات طلب کی گئیں تب ملزم نے اسکراپ یارڈ کے مالک کو یقین دلایا کہ یہ کاریں اس کی اپنی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT