Tuesday , December 11 2018

ضبط شدہ گاڑیوں میں ہیرپھیر 5 پولیس ملازمین معطل

حیدرآباد ۔ /22 اپریل (سیاست نیوز) کمشنر پولیس حیدرآباد نے سی سی ایس سے وابستہ 5 پولیس عہدیداروں کو ضبط شدہ گاڑیوں کی ہیر پھیر اور اعتماد شکنی کے الزام میں معطل کردیا ۔ آٹو موبائیل ٹیم کے انسپکٹر ٹی ایس اے پرساد ، سب انسپکٹر جی سرینواس ، اسسٹنٹ سب انسپکٹر آر ایم گرونادھڑو اور ہیڈکانسٹبل اے موہن کو 56 ضبط شدہ گاڑیوں کی ہیرپھیر میں ملوث پ

حیدرآباد ۔ /22 اپریل (سیاست نیوز) کمشنر پولیس حیدرآباد نے سی سی ایس سے وابستہ 5 پولیس عہدیداروں کو ضبط شدہ گاڑیوں کی ہیر پھیر اور اعتماد شکنی کے الزام میں معطل کردیا ۔ آٹو موبائیل ٹیم کے انسپکٹر ٹی ایس اے پرساد ، سب انسپکٹر جی سرینواس ، اسسٹنٹ سب انسپکٹر آر ایم گرونادھڑو اور ہیڈکانسٹبل اے موہن کو 56 ضبط شدہ گاڑیوں کی ہیرپھیر میں ملوث پایا گیا ۔ کمشنر پولیس کے بموجب آٹو موبائیل ٹیم کے عہدیداروں نے ضبط شدہ گاڑیوں کا ذاتی مفاد کیلئے ہیرپھیر اور من مانی استعمال کیا ۔اسی طرح پولیس کمشنر نے کرپشن میں ملوث ایک اور انسپکٹر مدھو موہن کو بھی معطل کردیا ۔

TOPPOPULARRECENT