Sunday , June 24 2018
Home / پاکستان / ضربِ عضب: پانچ ماہ میں 1200 جنگجو ہلاک

ضربِ عضب: پانچ ماہ میں 1200 جنگجو ہلاک

اسلام آباد ، 17 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان آرمی نے وفاق کے زیرانتظام قبائلی علاقہ شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضربِ عضب کے دوران گزشتہ پانچ ماہ میں تقریباً 1200 مشتبہ طالبان جنگجوؤں کو ہلاک کردیا ہے اور ان کی جوابی وار کرنے کی صلاحیت پر بھی کاری ضرب لگائی ہے۔ یہ بات شمالی وزیرستان میں ممنوعہ تحریک طالبان پاکستان کے خلاف آپر

اسلام آباد ، 17 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان آرمی نے وفاق کے زیرانتظام قبائلی علاقہ شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضربِ عضب کے دوران گزشتہ پانچ ماہ میں تقریباً 1200 مشتبہ طالبان جنگجوؤں کو ہلاک کردیا ہے اور ان کی جوابی وار کرنے کی صلاحیت پر بھی کاری ضرب لگائی ہے۔ یہ بات شمالی وزیرستان میں ممنوعہ تحریک طالبان پاکستان کے خلاف آپریشن ضربِ عضب میں سکیورٹی فورسز کے انچارج میجر جنرل ظفراللہ خان نے صحافیوں کو بتائی ہے۔ ان صحافیوں کو ہفتہ کو طالبان جنگجوؤں سے آزاد کرائے گئے علاقوں میں لے جایا گیا اور انھوں نے بچشم خود صورتحال کا جائزہ لیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’’فوجی کارروائی کے بعد طالبان جنگجوؤں کی جانب سے جوابی حملوں کی توقع کی جارہی تھی لیکن ان کا ردعمل توقع سے کم رہا ہے‘‘۔ انھوں نے صحافیوں کو بعض ایسی تباہ حال عمارتیں دکھائیں جہاں طالبان جنگجو یرغمالیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا کرتے تھے یا پھر وہاں وہ پروپیگنڈے کیلئے ویڈیوز بنایا کرتے تھے۔ میجرجنرل ظفراللہ خان نے مْردے کے احترام کے پیش نظر کسی مہلوک جنگجو کی تصویر صحافیوں کو نہیں دکھائی اور بتایا کہ 230مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا اور اب تک 132 ٹن دھماکو مواد، اسلحے اور گولہ بارود کی بھاری مقدار اور بڑی تعداد میں گاڑیوں کو پکڑا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT