Wednesday , December 19 2018

ضرورت پر مبنی بجٹ تجاویز تیار کرنیحکام کو کرشنا راؤ کی ہدایت

اصل پراجیکٹس اور درکار رقومات کی تفصیلات پر ہی انحصار کرنے کا مشورہ
حیدرآباد 3 فبروری ( این ایس ایس ) وزیر پنچایت راج جے کرشنا راؤ نے آج متعلقہ عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ اپنے محکمہ کیلئے ضرورت پر مبنی بجٹ تجاویز تیار کریں تاکہ سال 2018-19 کے بجٹ میں رقومات مختص کی جاسکیں۔ مسٹر جے کرشنا راؤ نے یہاں ایک اعلی سطح کا اجلاس منعقد کیا اور عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ قابل عمل اور حقائق پر مبنی بجٹ تجاویز تیار کریںا ور ہمیشہ کے روایتی انداز سے گریز کریں۔ انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ ایسے گاووں کیلئے فنڈز کی ضرورت پیش کریں جہاں سڑکیں نہیںہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس کام کیلئے تمام تفصیل اپنی تجاویز میں پیش کی جانی چاہئیں۔ ان میں بقایہ جات ‘ درکار فنڈز کی ترصیل ‘ آسرا پنشن ‘ آفت بندھو اسکیم ‘ ائمپلائمنٹ اسکیم اور دوسرے پروگراموں وغیرہ کا بھی تفصیلی طورپر ذکر ہونا چاہئے ۔ کرشنا راؤ نے اس بات پر زور دیا کہ بجٹ تجاویز میں ترقیاتی کاموں جیسے سڑکوں کی تعمیر ‘ گاووں میں سہولیات کی فراہمی وغیرہ پر خاص توجہ دی جانی چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ روایات سے گریز کرنا چاہئے اور صرف درکار فنڈز پر توجہ مرکوز کی جانی چاہئے ۔ جن کاموں کیلئے پیسے درکار ہیں ان کا تفصیلی ذکر ہونا چاہئے اور کاموں کی بسرعت تکمیل کا منصوبہ بھی شامل کرنا چاہئے ۔

TOPPOPULARRECENT