Saturday , October 20 2018
Home / جرائم و حادثات / ضعیف باپ کا اغواء کرنے والی خاتون اور اس کا ساتھی گرفتار

ضعیف باپ کا اغواء کرنے والی خاتون اور اس کا ساتھی گرفتار

حیدرآباد ۔ 10 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : بیٹے سے بدلہ لینے کی خاطر ضعیف باپ کا اغواء کرنے والی خاتون اور اس کے ساتھیوں کو پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس راجندر نگر مسٹر اشوک نے بتایا کہ 6 نومبر کو 75 سالہ شیخ احمد کا اغواء کرلیا گیا تھا ۔ پولیس نے اس سلسلہ میں خاتون ثریا تبسم ساکن میاں پور کے علاوہ وشواناتھ کو ساکن سلیجا پور کو بنگلور سے گرفتار کرلیا اور ان کے چنگل سے شیخ احمد کو آزاد کروالیا ۔ ثریا نے شیخ احمد کے فرزند شکایت گذار ارشد سے بدلہ لینے کے لیے یہ منصوبہ تیار کیا تھا جو ارشد کو مبینہ طور پر بلیک میل کررہا تھی ۔ تاہم خاتون نے پولیس میں بتایا کہ وہ ارشد سے اپنی بھاری رقم لینا چاہتی تھی جو وہ ادا کرنے سے انکار کررہا تھا ۔ اے سی پی نے بتایا کہ ان دونوں کے درمیان ابتدائی تحقیقات کے مطابق خاتون نے بیان دیا ہے کہ ارشد ثریا کو 2 کروڑ سے زائد رقم ادا شدنی تھی ۔ جو کاروبار کے نام پر حاصل کیا تھا اور واپس نہیں دے رہا تھا ۔ پولیس کے مطابق ثریا تبسم نے آٹو میں سعید آباد سے واپس ہورہے شیخ احمد کو سن سٹی علاقہ میں آٹو روک کر اغواء کرلیا تھا اور اس بات کی شکایت کے بعد پولیس نے فوری حرکت میں آتے ہوئے بنگلور سے انہیں گرفتار کرلیا ۔ تاہم پیٹر اور سمیر نامی دو افراد مفرور ہیں جنہیں بہت جلد گرفتار کیا جائے گا ۔۔

TOPPOPULARRECENT