Thursday , October 18 2018
Home / جرائم و حادثات / ضعیف جوڑا سڑک حادثہ میں ہلاک

ضعیف جوڑا سڑک حادثہ میں ہلاک

حیدرآباد /14 مارچ ( سیاست نیوز ) سکندرآباد کے علاقہ بوئن پلی میں ایک ضعیف جوڑا سڑک حادثہ میں ہلاک ہوگیا ۔ بوئن پلی پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 65 سالہ ستیہ نارائنا اور اس کی بیوی 60 سالہ ناگامنی ایک تیز رفتار بے قابو ٹپر کی زد میں آکر ہلاک ہوگئی ۔ یہ حادثہ آج صبح کی اولین ساعتوں میں پیش آیا ۔ دونوں یہاں بیوی ہرشاوردھن کالونی بوئن پلی میں رہتے تھے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

لفٹ میکانک کی مشتبہ موت
حیدرآباد /14 مارچ ( سیاست نیوز ) چادرگھاٹ کے علاقہ میں ایک لفٹ میکانک کی مشتبہ موت کا واقعہ پیش آیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 35 سالہ شخص واسو جو پیشہ سے لفٹ میکانک تھا ۔ وارثی گوڑہ سکندرآباد علاقہ کا ساکن تھا ۔ یہ شخص چادرگھاٹ پولیس حدود میں ایک عمارت میں کام کر رہا تھا کہ مشتبہ طور پر عمارت کی دوسری منزل سے گرکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ پولیس چادرگھاٹ نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT