Wednesday , December 13 2017
Home / جرائم و حادثات / ضعیف خاتون سے زیورات سرقہ کرنے والا گرفتار

ضعیف خاتون سے زیورات سرقہ کرنے والا گرفتار

سارق نیوز چیانل کا رپورٹر، ڈی سی پی ایل بی نگر تفسیر اقبال کی پریس کانفرنس
حیدرآباد۔/18 جون، ( سیاست نیوز) ایل بی نگر پولیس نے ضعیف خاتون پر حملہ کرتے ہوئے طلائی زیورات کا سرقہ کرنے والے سارق کو اندرون دو دن گرفتار کرلیا۔ ڈپٹی کمشنر پولیس ایل بی نگر زون مسٹر تفسیر اقبال نے ایک پریس کانفرنس کے دوران اس سارق کو پیش کیا جو الیکٹرانک میڈیا سے وابستہ ٹرینی رپورٹر بتایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے قبضہ سے نیوز چینل کا شناختی کارڈ بھی برآمد کرلیا اور مسروقہ 2.5 تولہ سونا ضبط کرلیا اور حملہ میں استعمال خنجر کو بھی پولیس نے ضبط کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ پولیس نے 27سالہ شام کمار ریڈی کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق شام کمار ریڈی کشائی گوڑہ علاقہ کا ساکن اور جو ضلع ورنگل کا متوطن ہے۔ایل بی نگر وجے پوری کالونی میں ایک ضعیف خاتون سورنا کے پاس آیا تھا اور ایک ہی علاقہ کے ہونے اور رشتہ داری کے سبب سورنا نے ریڈی کو گھر میں بلایا اور خاطر تواضع کی جس کے بعد ریڈی نے سورنا کے گلے پر چاقو سے حملہ کرتے ہوئے طلائی زیورات لوٹ لیا تھا پولیس نے اسے گرفتار کرلیا۔

TOPPOPULARRECENT