Thursday , August 16 2018
Home / جرائم و حادثات / ضعیف خاتون کی عصمت ریزی کے بعد قتل کی کوشش ،نوجوان گرفتار

ضعیف خاتون کی عصمت ریزی کے بعد قتل کی کوشش ،نوجوان گرفتار

حیدرآباد۔/9مارچ، ( سیاست نیوز) سائبرآباد پولیس77 سالہ ضعیف خاتون کی عصمت ریزی کرنے اور اس پر قاتلانہ حملہ کرنے والے22سالہ نوجوان کو گرفتار کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ پی ومشی پیشہ سے مزدور مارکھنڈایا نگر کاٹے دھن کا ساکن ہے فون چارجنگ کے بہانے ضعیف خاتون چندراماں کے مکان میں داخل ہوکر اس نے ضعیف خاتون کی عصمت ریزی کی اورجان سے مارنے کی کوشش کرتے ہوئے اس پر قاتلانہ حملہ کیا اور یہ تصور کرتے ہوئے راہ فرار اختیار کرلیاکہ ضعیف خاتون فوت ہوگئی۔ یہ واردات 5مارچ کو پیش آئی تھی۔ مدھوبن کالونی ایم آئی جی 114میں رہنے والی خاتون کو شدید زخمی حالت میں دیکھ کر پڑوسیوں نے ہاسپٹل منتقل کیا تھا۔ جہاں اس کا علاج جاری ہے۔ پولیس مائیلاردیو پلی نے ومشی کو گرفتار کرلیا اور عدالتی تحویل میں دے دیا۔

TOPPOPULARRECENT