Wednesday , December 13 2017
Home / جرائم و حادثات / ضعیف خاتون کے قتل میں ملوث چچا و بھتیجہ جیل منتقل

ضعیف خاتون کے قتل میں ملوث چچا و بھتیجہ جیل منتقل

حیدرآباد /7 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) راجندر نگر پولیس نے ضعیف گھریلو ملازمہ خاتون کے قتل کیس میں ملوث چچا اور بھتیجہ کو جیل منتقل کردیا ۔ یاد رہے کہ راجندر نگر علاقہ میں گذشتہ ہفتہ ایک ضعیف خاتون 55 سالہ تیجا اماں کی موت کا واقعہ پیش آیا تھا ۔ جس کو خودکشی تصور کیا جارہا تھا ۔ ان چچا بھتیجہ نے خاتون کا قتل کرنے کے بعد اسے عمارت کی بلندی سے پھینک دیاتھا اور اس راز کو چھپانے کی کوشش کی تھی جو ناکام ثابت ہوئی ۔ اس وقت سے مفرور اپارٹمنٹ کے چوکیدار کو پولیس نے حراست میں لیکر اپنے انداز میں پوچھ تاچھ کا آغاز کیا اور سنسنی خیز قتل کا انکشاف ہوا ۔ یہ بات انسپکٹر راجندر نگر مسٹر امیندر نے بتائی ۔ انسپکٹر کے مطابق 49 سالہ میر امجد علی اور اس کے بھتیجہ 28 سالہ میر عاطف علی کو جیل منتقل کردیا گیا ۔ امجد علی تلک روڈ عابڈس کا ساکن بتایا گیا ہے جو ٹراویلس کا کاروبار کرتا تھا ۔ جبکہ عاطف خانگی ملازم راجندر نگر علاقہ میں واقع ایک اپارٹمنٹ میں رہتا تھا ۔ تیجا اماں نامی خاتون ان کے گھر میں گھریلو ملازمہ کا کام کرتی تھی اور ان کے مکان سے 30 ہزار روپئے گم ہوگئے اور ان دونوں کو گھریلو ملازمہ پر شبہ تھا ۔ پولیس کے مطابق دونوں نے اس ضعیف خاتون کو اس قدر زدوکوب کیا کہ وہ ان کے ماروں کی تاب نہ لاسکی اور فوت ہوگئی ۔ پولیس نے تحقیقات کے بعد دونوں کو گرفتار کرتے ہوئے جیل منتقل کردیا ۔

TOPPOPULARRECENT