ضلعی سطح پر منعقدہ مقابلوں میں ظہیرآباد کے دو پروجیکٹ کا انتخاب

ظہیرآباد ۔ /19 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) گورنمنٹ ڈگری کالج ظہیرآباد کے پریس نوٹ کے بموجب ضلعی سطح پر منعقدہ پروجیکٹس مقابلوں میں گورنمنٹ ڈگری کالج ظہیرآباد کے دو پروجیکٹس کا انتخاب عمل میں آیا جب کہ دیگر دو پروجیکٹس منتخب ہونے سے قاصر رہے ۔ یہ مقابلے گورنمنٹ تارا ڈگری کالج سنگاریڈی میں منعقد ہوئے تھے جس میں 72 پروجیکٹس ضلعی سطح پر داخل کئے گئے تھے ۔ تفصیلات کے بموجب گورنمنٹ ڈگری کالج ظہیرآباد کے طلباء و طالبات نے شعبہ جات کامرس ، اکنامکس ، پبلک ایڈمنسٹریشن اور اردو کے پروجیکٹس داخل کئے تھے لیکن مقابلے سخت ہونے کے نتیجے میں صرف اردو اور کامرس کے پروجیکٹس ضلعی سطح پر منتخب ہوسکے ۔ ان پروجیکٹس کو طلباء و طالبات نے پاور پوائنٹ پریذنٹیشن کے ذریعہ پیش کیا تھا ۔ اردو پروجیکٹس صدر شعبہ اردو و عائشہ بیگم کی زیرنگرانی طالبات شیرین بیگم ، جویریہ بیگم ، نیہا بیگم ، رخسار فاطمہ اور روحینہ بیگم نے بعنوان ’’جدید ٹکنالوجی کے ذریعہ اردو کا موثر ادراک‘‘ کیا تھا جب کہ کامرس پروجیکٹ ڈاکٹر راج ریڈی کی نگرانی میں تلگو میڈیم کے طلباء و طالبات نے داخل کیا تھا ۔ ضلعی سطح پر منتخب ہونے والے دو پروجیکٹس کا ریاستی سطح کے مقابلوں میں بھی شامل ہونے پر کالج کے پرنسپال ڈاکٹر سرینواس راجو ، لکچررس اشوک ، محمد جلیل ، ملک ارجن ، سجاتا ، بدر سلطانہ ، ارون بائی ، راج ریڈی ، محمد مظفر ، محمد توفیق ، محمد حبیب ، رخسانہ بیگم ، عرفانہ بیگم اور محمد مبین نے صدر شعبہ اردو عائشہ بیگم اور صدر شعبہ کامرس راج ریڈی کو مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ ریاستی سطح کے مقابلوں میں بھی کالج ہذا کے دو پروجیکٹس انعام کے لئے مستحق قرار دیئے جائیں گے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT