Wednesday , September 19 2018
Home / اضلاع کی خبریں / ضلع انتظامیہ کی خدمات پر اظہار اطمینان

ضلع انتظامیہ کی خدمات پر اظہار اطمینان

محبوب نگر :23؍ جنوری( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)عالمی بینک کی ٹیم نے ضلع محبوب نگر کے نلہ ملہ علاقہ جات کا دورہ کیا ۔ ٹیم کی قیادت رمیش کررہے تھے جن کی قیادت میں مائیکل ہنی، گوئندراج،آشک کتوشہ ، سونیا بنرجی، زیانا موہن کالے ہیومن سورسس کے ترقیاتی کمشنر سیتا رام چندر سجاتا راو ،پرنسپل سکریٹری ریمنڈ پیٹر نے نلہ ملہ علاقہ کے چنچو قبائیلیوں سے ر

محبوب نگر :23؍ جنوری( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)عالمی بینک کی ٹیم نے ضلع محبوب نگر کے نلہ ملہ علاقہ جات کا دورہ کیا ۔ ٹیم کی قیادت رمیش کررہے تھے جن کی قیادت میں مائیکل ہنی، گوئندراج،آشک کتوشہ ، سونیا بنرجی، زیانا موہن کالے ہیومن سورسس کے ترقیاتی کمشنر سیتا رام چندر سجاتا راو ،پرنسپل سکریٹری ریمنڈ پیٹر نے نلہ ملہ علاقہ کے چنچو قبائیلیوں سے راست گفتگو کی اور حکومت کی جانب سے فراہم کی جارہی فلاحی اسکیم سے ان کو واقف کروایا ۔ اس ٹیم نے ضلع انتظامیہ کی جانب سے فراہم کی جارہی خدمات پر اطمینان و مسرت کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر گریجا شنکر نے عالمی بینک ٹی ٹیم کو واقف کرایا کہ چنچگوڑ کو سماج میں مساوی مربتہ دلانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں اور ان کی تعلیم پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے ۔

تانڈوں میں سی سی روڈز برقی سربراہی پینے کے پانی جیسے بنیادی سہولتیں بھی پہونچائی جارہی ہیں۔ ٹیم کے ارکان نے چنچوز سے کہا کہ وہ سماج میں اپنا مقام پیدا کریں ۔ بچوں کو تعلیم سے آراستہ کریں۔ اس موقع پر انہوں نے محکمہ صحت کے عہدیداروں کو انتباہ دیا کہ وہ صحت و صفائی کے مسائل پر غفلت نہ برتیں اور اس کیلئے کیمپس کا انعقاد عمل میں لائیں ۔ ضلع کلکٹر نے مزید بتایا کہ چنچوز قبائل کے نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کیلئے محکمہ پولیس، جنگلات اور کمپنیوں میں سکیوریٹی گارڈس پر تقررات کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ اس موقع پر ڈی ایم اینڈ ایچ اور سہمنی اماں ، رورل ڈیولپمنٹ ڈائرکٹر بی پرساد وغیرہ موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT