Saturday , November 18 2017
Home / شہر کی خبریں / ضلع اننت پور میں آج راہول گاندھی کی پدیاترا

ضلع اننت پور میں آج راہول گاندھی کی پدیاترا

حیدرآباد۔ 23 جولائی (سیاست نیوز) راہول گاندھی کل آندھرا پردیش کے قحط سالی سے متاثر ضلع اننت پور میں ’’پدیاترا‘‘ کریں گے ۔ وہ ایک موضع سے اپنی یاترا کا آغاز کریں گے جہاں سے 1979ء میں اندرا گاندھی نے جلسہ عام سے خطاب کیا تھا۔ وہ کسانوں اور خواتین کے سیلف ہیلتھ گروپس سے مسائل کو اجاگر کریں گے۔ کانگریس نائب صدر اپنے دورہ کے دوران کسانوں سے ملاقات بھی کریں گے، جس طرح انہوں نے پنجاب، مہاراشٹرا، تلنگانہ اور حال ہی میں راجستھان کا دورہ کرتے ہوئے ملاقات کی تھی۔ پارٹی قائدین نے کہا کہ وہ یہاں ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اور سابق چیف منسٹر وائی ایس راج شیکھر ریڈی کے مجسموں کو پھول مالا بھی پہنائیں گے۔

TOPPOPULARRECENT