Monday , December 11 2017
Home / جرائم و حادثات / ضلع اننت پور میں سڑک حادثہ، 3افراد ہلاک اور2افراد شدید زخمی

ضلع اننت پور میں سڑک حادثہ، 3افراد ہلاک اور2افراد شدید زخمی

حیدرآباد 8اکتوبر(یواین آئی )آندھراپردیش کے ضلع اننت پور کے کدری میں پیش آئے سڑک حادثہ میں تین افراد ہلاک اوردو افراد شدید زخمی ہوگئے ۔ یہ حادثہ آج صبح کی اولین ساعتوں میں ضلع اننت پور کے نیلا چیرو منڈل کے سنجیوا پلے بس اسٹینڈ کے قریب اُس وقت پیش آیا جب مدن پلی سے پیپر لوڈ سے لدی وین ،کو تیز رفتار لاری نے ٹکر دے دی۔اس حادثہ میں لاری مکمل طور پر وین پر چڑھ گئی ۔اس حادثہ میں وین کو شدید نقصان پہنچا۔حادثہ اتنا خطرناک تھا کہ وین کے ڈرائیور سمیت دیگر دو افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے ۔اس حادثہ میں لاری کے ڈرائیور اور کلینر بھی زخمی ہوگئے جن کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT