Saturday , June 23 2018
Home / اضلاع کی خبریں / ضلع اور منڈل پریشد ارکان کو 25ہزار روپئے مشاہیرہ ادا کیا جائے

ضلع اور منڈل پریشد ارکان کو 25ہزار روپئے مشاہیرہ ادا کیا جائے

عادل آباد۔29اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع پرجا پریشد اراکین جن میں زیڈ پی ٹی سی ‘ ایم پی ٹی سی کو ماہانہ 25ہزار روپیہ مشاہیرہ اور سفر خرچ 8روپئے فی کلومیٹر ادا کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے اراکین اسمبلی ‘رکن لوک سبھا ‘رکن قانون ساز کونسل کی تائید میں ایک تحریری یادداشت صدر نشین ضلع پرجا پریشد شریمتی شوھا رانی ‘ ریاستی وزیر مسٹر جوگو ر

عادل آباد۔29اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع پرجا پریشد اراکین جن میں زیڈ پی ٹی سی ‘ ایم پی ٹی سی کو ماہانہ 25ہزار روپیہ مشاہیرہ اور سفر خرچ 8روپئے فی کلومیٹر ادا کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے اراکین اسمبلی ‘رکن لوک سبھا ‘رکن قانون ساز کونسل کی تائید میں ایک تحریری یادداشت صدر نشین ضلع پرجا پریشد شریمتی شوھا رانی ‘ ریاستی وزیر مسٹر جوگو رامنا کو زیڈ پی ٹی سی ‘ ایم پی ٹی سی اراکین نے پیش کیا جبکہ 1995ء ضلع پرجا پریشد قانون کے تحت انہیں 2250روپئے مشاہیرہ اور 3-50 روپئے فی کلومیرٹ مسافت ادا کی جاتی ہے ۔ ضلع پرجا پریشد کے دوسرے روزہ اجلاس میں محکمہ ڈوموا کے تحت اندرا جل اسکیم میں چار کروڑ روپیوں کا بیجا استعمال پر متعلقہ عہدیداروں کی مشکول کارکردگی کی محسوس کرتے ہوئے ان کے خلاف تادیبی نوٹس جاری کرنے کا مشورہ ریاستی وزیر مسٹر جوگو رامنا نے جہاں ایک طرف دیا ‘ وہیں اس اجلاس میں اراکین کے اصرار پر ایک تحقیقاتی کمیٹی مقامی رکن اسمبلی زیڈ پی ٹی سی ‘ ایم پی ٹی سی سرکاری عہدیدار پر قائم کرتے ہوئے حقیقت کو منظر عام پر لانے کی ہدایت دی ۔ آصف آباد حلقہ اسمبلی کے مختلف منڈل جات میں پینے کے پانی کی قلت پر قابو پانے توجہ مبذول کروائی گئی ۔ نارٹور منڈل کے بیشتر مواضعات میں گذشتہ تین سال سے واٹر ٹینکر اور پانی کیلئے پائپ لائن بچھانے کے باوجود پانی کی عدم فراہمی پر تحقیقات کی جارہی ہے ۔ محکمہ برقی میں بے قاعدگیوں کے بناء پر فوت ہونے والے افراد کے ورثاء کو فی کس دو لاکھ روپئے ‘ مویشیوں کے مالکین کو فی کس 20ہزار روپئے دینے سے بھی اتفاق کیا گیا ۔ ریاستی حکومت کی جانب سے 350کے منجملہ 150 برقی ٹرانسفارمر حاصل کرتے ہوئے مختلف مقامات پر تنصیب عمل میں لائی گئی ہے جبکہ مزید ٹرانسفارمر کو حاصل کرتے ہوئے دیہی مواضعات میں برقی سہولت فراہم کی جارہی ہے ۔ محکمہ تعلیم ‘ محکمہ زراعت ‘ محکمہ طب کے ذمہ دار عہدیداروں نے اپنی جانب سے جاری ترقیاتی و تعمیراتی کاموں کی تفصیلات کو پیش کیا ۔ جاریہ سال ضلع میں مقررہ نشانہ سے نصف بارش ہونے کی بناء پر کسانوں کو پیش آنے والی دشواریوں سے واقف کراتے ہوئے کاٹن کے موجودہ قیمت فروخت میں اضافہ کرنے اراکین سے خواہش کی جس کے پیش نظر ریاستی وزیر مسٹر جوگو رامنا نے رکن لوک سبھا مسٹر جی ناگیش کی قیادت میں ایک وفد مرکزی وزیر ٹکسٹائل سے ملاقات کرتے ہوئے کاٹن کارپوریشن آف انڈیا کے تحت کپاس قیمت خریدی رقم میں اضافہ کیلئے نمائندگی سے اتفاق کیا ۔ ضلع کے 7مقامات پر 43کاٹن فیکٹریوں میں سی سی آئی کاٹن تجارت کررہی ہے جس کے پیش نظر چار دن میں 15ہزارکنٹل کپاس کی خریدی کی گئی ۔ اجلاس کی صدارت صدرنشین ضلع پرجا پریشد شریمتی شوبھا رانی نے کیا ۔ ضلع کلکٹر مسٹر ایم جگن موہن کے علاوہ رکن لوک سبھا مسٹر جی ناگیش ‘ نرمل ‘ مدہول ‘ بیلم پلی ‘ خانہ پور ‘ بوتھ ‘ سرپور ٹی ‘ منچریال ‘ لکشٹی پیٹ ‘ آصف آباد سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی بی موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT