Wednesday , December 19 2018

ضلع اڈوپی میں فرقہ وارانہ تصادم

منگلور ۔ 12 ۔ جنوری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : ضلع اڈوپی میں کونڈہ پور کے قریب کوڈی کے مقام پر دو فرقوں کے درمیان جھڑپ میں 2 افراد شدید زخمی ہوگئے ۔ پولیس نے بتایا کہ تصادم کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب ہلاولی کی ایک ہوٹل میں 2 افراد پر ایک گروپ نے حملہ کردیا ۔ انہیں ہاسپٹل میں شریک کروادیا گیا ہے جب کہ دوسرے فرقہ کے دو افراد بھی اس واقعہ میں زخمی ہوگئے ہیں ۔ کونڈہ پور پولیس اسٹیشن میں 2 افراد نے یہ شکایت درج کروائی کہ 25 افراد پر مشتمل ایک گروپ نے سوڈے کی بوتلوں سے ان پر حملہ کردیا اور اس شکایت کے خلاف دیگر 2 افراد نے بھی پولیس میں شکایت درج کروائی کہ وہ اپنے رشتہ داروں کے مکان سے واپس آرہے تھے کہ نوجوانوں کے ایک گروپ نے حملہ کردیا ۔ فرقہ وارانہ نوعیت کی جھڑپ کے بعد مذکورہ علاقہ میں مسلح پولیس کے دستوں کو متعین کردیا گیا ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT