Monday , November 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ضلع ایس پی کے ہاتھوں ولیج پولیس ڈائری کا افتتاح

ضلع ایس پی کے ہاتھوں ولیج پولیس ڈائری کا افتتاح

جگتیال ۔ 5جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جگتیال ضلع ایس پی مسٹر اننت شرما نے آج موتے موضع میں پولیس کی جانب سے تیار کردہ ولیج پولیس ڈائری کا افتتاح انجام دیا ۔ انہوں نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اورعوام میں دوستانہ تعلقات کو بڑھانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ موضع معلومات کو ولیج پولیس ملازم حاصل کرتے ہوئے تمام تفصیلات ایس پی کو حوالے کریں گے ۔ اسی طرح موضع کی معلومات حاصل کرتے ہوئے ولیج پولیس ڈائری مرتب کی جائے گی ۔ انہوں نے ولیج پولیس آفیسر کو تمام تفصیلات اکٹھا کرتے ہوئے جلد از جلد ایس پی آفس کے حوالے کرنے کی ہدایت دی ۔ اس موقع پر رورل سرکل انسپکٹر سرینواس چودھری ‘ ٹاؤن سرکل انسپکٹر کورٹلہ ‘ سرکل انسپکٹر موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT