Monday , May 28 2018
Home / ہندوستان / ضلع بارہمولہ میں بجلی گرنے سے درگاہ کو نقصان ، گورنر کا اظہارتشویش

ضلع بارہمولہ میں بجلی گرنے سے درگاہ کو نقصان ، گورنر کا اظہارتشویش

جموں ۔ 14 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) گورنر جموں کشمیر این این ووہرہ اور چیف منسٹرمحبوبہ مفتی نے آج عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ ضلع بارہمولہ میں بجلی گرنے کے باعث ایک صدی پرانی صوفی سنت کی درگاہ کو ہوئے نقصان کو فوری درست کیا جائے۔ حضرت بابا فرید کی درگاہ اوری کے موضع گرکوٹہ میں واقع ہے۔ آج صبح کی اولین ساعتوں میں بجلی گرنے سے درگاہ کے ایک حصہ کو نقصان پہنچا ہے۔ درگاہ کو ہونے والے نقصان پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے گورنر ووہرہ نے ریاستی حکومت اور دیگر متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ وہ بروقت کارروائی کرتے ہوئے درگاہ کے تقدس کو برقرار رکھتے ہوئے نقصان زدہ علاقہ کو درست کیا جائے۔ چیف منسٹر محبوبہ مفتی نے بھی اس واقعہ پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے بارہمولہ ڈپٹی کمشنر کو ہدایت دی کہ وہ فوری درگاہ کا دورہ کرتے ہوئے ضروری اقدامات کریں۔

TOPPOPULARRECENT