Sunday , June 24 2018
Home / ہندوستان / ضلع بردوان میں ایک اور کسان کی خود کشی

ضلع بردوان میں ایک اور کسان کی خود کشی

بردوان ( مغربی بنگال ) ۔ 24 ۔ اپریل : ( سیاست ڈاٹ کام ) : ضلع بردوان میں ایک اور کسان نے مبینہ خود کشی کرلی ہے اس طرح ضلع میں 13 اور پورے مغربی بنگال میں 17 خود کشی کے واقعات پیش آئے ہیں ۔ جمال پور پولیس اسٹیشن حدود کے تحت بہادر پورہ گاؤں میں ایک کسان اسد علی ملا نے کل شب اپنے مکان میں پھانسی لے کر خود کشی کرلی ۔ انہیں فی الفور بردوان میڈیکل کا

بردوان ( مغربی بنگال ) ۔ 24 ۔ اپریل : ( سیاست ڈاٹ کام ) : ضلع بردوان میں ایک اور کسان نے مبینہ خود کشی کرلی ہے اس طرح ضلع میں 13 اور پورے مغربی بنگال میں 17 خود کشی کے واقعات پیش آئے ہیں ۔ جمال پور پولیس اسٹیشن حدود کے تحت بہادر پورہ گاؤں میں ایک کسان اسد علی ملا نے کل شب اپنے مکان میں پھانسی لے کر خود کشی کرلی ۔ انہیں فی الفور بردوان میڈیکل کالج ہاسپٹل سے رجوع کیا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا ۔ متوفی کے بھائی بشیر نے بتایا کہ حالیہ غیر موسمی بارش سے فصل کی تباہی اور آلو کی فصل کے لیے منافع بخش قیمت حاصل کرنے میں ناکامی سے دل برداشتہ ہو کر ملا نے خود کشی کرلی ہے ۔ علاوہ ازیں اسد علی ملا نے ایک مقامی ساہوکار سے قرض حاصل کیا جس کی ادائیگی میں مشکل پیش آرہی تھی ۔ تاہم مقامی پنچایت کمیٹی رکن محبوب خاں نے الزام عائد کیا کہ ملا نے خاندانی جھگڑوں کی وجہ سے خود کشی کرلی ہے ۔ دریں اثناء بردوان ضلع مجسٹریٹ سمترا موہن نے عہدیداروں کو ہدایت دی ہے کہ ملا کی موت کی تحقیقات کر کے جلد از جلد رپورٹ پیش کریں ۔ قبل ازیں ضلع مالڈا میں 2 ، جلپائی گوڑی میں ایک اور مغربی مڈناپور میں ایک کسان نے خود کشی کرلی تھی ۔۔

ایران میں ہندوستان کے یوریا پلانٹ کا قیام
نئی دہلی۔/24اپریل، ( سیاست ڈاٹ کام ) حکومت کا یہ منصبہ ہے کہ ایران میں یوریا پلانٹ کا قیام عمل میں لایا جائے تاکہ ہندوستان میں زرعی کھاد بہ آسانی دستیاب ہوسکے۔ وزیر کیمیکلس اینڈ فرٹیلائزرس اننت کمار نے آج راجیہ سبھا میں یہ اطلاع دی اور بتایا کہ ملک میں یوریا کی قلت پرقابو پانے کیلئے حکومت نے مشترکہ پراجکٹ کے تحت ایران میں یوریااور امونیا کا پلانٹ قائم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے اور ہر سال1.3ملین ٹن یوریا ہندوستان کو درآمد کیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT