Thursday , December 14 2017
Home / ہندوستان / ضلع تھانے میں راشن کی دکانات کیخلاف کارروائی

ضلع تھانے میں راشن کی دکانات کیخلاف کارروائی

تھانے ۔ 23 ۔ نومبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : ضلع تھانے میں بے قاعدگیوں کی شکایت پر تقریبا 77 راشن کی دکانات ( فیر پرائس شاپ ) کو سرکاری حکام نے منسوخ یا معطل کردیا ہے ۔ ڈسٹرکٹ سپلائی آفیسر فاروق مقدم نے بتایا کہ اسی طرح کی کارروائی 148 کیروسین شاپس کے خلاف بھی کی گئی ہے ۔ ضلع کے 5 تعلقوں بھیونڈی ، شاہ پور ، مرباد ، کلیان اور عنبر ناتھ میں جملہ 593 راشن کی دکانات ہیں ۔ جب کہ کیروسین کی فروختگی کے مراکز 800 سے زائد ہیں ۔ محترمہ فاروق مقدم نے بتایا کہ راشن کی دکانات پر غذائی اجناس اور کیروسین بروقت سربراہ نہیں کیا جارہا تھا ۔ جس کے پیش نظر دیہاتوں موبائل شاپس کے ذریعہ سربراہی عمل میں لائی جارہی ہے ۔۔
ہندوستانی فوج پر بھروسہ رکھیں : راج ناتھ سنگھ
نئی دہلی۔ 23 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے جموں و کشمیر کے ماچھل سیکٹر میں تین سپاہیوں کی ہلاکتوں کے پس منظر میں آج عوام سے کہا کہ وہ ہندوستانی فوج پر بھروسہ رکھیں۔ گزشتہ روز کے واقعہ پر تبصرہ کی اخباری نمائندوں کی خواہش پر راج ناتھ سنگھ نے جواب دیا کہ ’’آپ کو فوج پر بھروسہ رکھنا چاہئے‘‘۔ لائن آف کنٹرول کے اُس پار، پاکستان کے مشتبہ دہشت گردوں نے ہندوستان کے تین سپاہیوں کو ہلاک کردیا تھا اور ایک سپاہی کی نعش کو مسخ کردیا تھا۔ سپاہی کی نعش کو مسخ کرنے کا ایک مہینہ کے دوران یہ دوسرا واقعہ تھا۔

TOPPOPULARRECENT