Saturday , December 16 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ضلع جگتیال کو سوچھ بھارت میں پہلا مقام

ضلع جگتیال کو سوچھ بھارت میں پہلا مقام

ضلع کلکٹر کومرکزی وزیر کے ہاتھوں باوقار ایوارڈ کی حوالگی

جگتیال۔/4اکٹوبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سوچھ بھارت دیوس کی تیسری سالانہ تقریب کے موقع پر مرکزی حکومت کی جانب سے سوچھ بھارت مشن اور سوچھیٹا ہی سیوا کا گاندھی جینتی کے موقع پر 2 اکٹوبر کوودھان بھون دہلی میں منعقدہ تقریب کے موقع پر جگتیال ضلع کلکٹر مسٹر اے شرت کو مرکزی وزیر پردیپ سنگھ کے ہاتھوں سوچھ بھارت ایوارڈ سے نوازا گیا۔ مرکزی حکومت کی جانب سے ملکی سطح پر انفرادی بیت الخلاؤں کی تعمیر کیلئے گزشتہ سالوں سے چلائے جارہے سوچھ بھارت مشن کے تحت اس سال8 اضلاع کو سوچھ بھارت ایوارڈ کیلئے منتخب کیا گیا۔ جس میں تلنگانہ کے تین اضلاع میں جگتیال شامل ہے جہاں پر نئے اضلاع کے قیام کے بعد جگتیال ضلع کلکٹر ڈاکٹر اے شرت کی خصوصی دلچسپی اور عہدیداروں اور عوامی منتخب نمائندوں کے کاوشوں سے جگتیال ضلع میں جنگی پیمانے پر 38 گھنٹوں میں ریکارڈ 820 بیت الخلاؤں کی تعمیر عمل میں لائی گئی تھی اور 90روز میں 56.696 بیت الخلاؤں کی تعمیری نشانہ کو پورا کیا گیا۔ جگتیال ضلع میں 2,05,135 مکانات ہیں جس میں 145.439 بیت الخلاؤں کی تعمیر عمل میں آئی۔ ضلع کلکٹر ڈاکٹر اے شرت نے اس باوقار ایوارڈ کو 2 اکٹوبر کو منعقدہ تقریب میں شرکت کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی کی موجودگی میں مرکزی وزیر کے ہاتھوں حاصل کیا۔

TOPPOPULARRECENT