Sunday , June 24 2018
Home / جرائم و حادثات / ضلع رنگاریڈی میں بس کی منتظر عورت کی اجتماعی عصمت ریزی

ضلع رنگاریڈی میں بس کی منتظر عورت کی اجتماعی عصمت ریزی

حیدرآباد۔16مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) تلنگانہ کے ضلع رنگاریڈی کے منے گوڑہ گاؤں کے قریب ایک آٹو رکشا ڈرائیور اور اس کے تین ساتھیوں نے اتوار کو رات دیر گئے ایک 30سالہ عورت کی عصمت ریزی کی ۔ پولیس کے بموجب یہ عورت قریبی گاؤں کو روانگی کیلئے بس اسٹاپ پر کھڑی بس کا انتظار کررہی تھی کہ آٹو ڈرائیور نے اس کو گاؤں چھوڑنے کی پیشکش کیا اور اُس کو اپنے آٹو میں بٹھالیا ‘ کچھ فاصلہ پر اس کے تین ساتھی بھی آٹو میں سوار ہوگئے ۔ اجتماعی عصمت ریزی کے بعد متاثرہ عورت نے پولیس میں شکایت درج کروائی جس کی بنیاد پر ملزمین کو گرفتار کرلیا گیا ۔ اُن کے خلاف نربھئے قانون کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے آج عدالت میں پیش کیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT