Saturday , December 16 2017
Home / شہر کی خبریں / ضلع رنگاریڈی میں سائنس سٹی کے قیام کا فیصلہ : جوگورامنا

ضلع رنگاریڈی میں سائنس سٹی کے قیام کا فیصلہ : جوگورامنا

حیدرآباد ۔ 20 اکٹوبر (آئی این این) وزیرجنگلات و ماحولیات جوگورامنا نے کہا کہ ریاستی حکومت نے ضلع رنگاریڈی میں ایک عصری تقاضوں سے ہم آہنگ سائنس سٹی تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیرجنگلات آج ٹی ایس کونسل آفس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے لوگو اور ویب سائیٹ کے آغاز کے سلسلہ میں منعقدہ ایک پروگرام میں خطاب کررہے تھے۔ مسٹر رامنا نے کہا کہ سائنس سٹی کی تعمیر مرکز کی مدد سے کی جائے گی۔ 80 ایکر کیمپس پر قائم کی جانے والی سائنس سٹی کیلئے جملہ لاگت 160 کروڑ روپئے ہوگی۔

TOPPOPULARRECENT