Tuesday , February 20 2018
Home / شہر کی خبریں / ضلع رنگاریڈی میں میونسپلٹیز کی تشکیل جدید

ضلع رنگاریڈی میں میونسپلٹیز کی تشکیل جدید

حیدرآباد 11 فروری (سیاست نیوز) ضلع رنگاریڈی میں 24 جدید میونسپلٹیز کے قیام سے متعلق حکومت کو تجاویز پیش کی گئی ہیں جن میں سے ضلع میڑچل میں 13، ضلع رنگاریڈی میں 11 ، میونسپلٹیز قائم کئے جائیں گے جبکہ سوائے آمنگل کے تمام میونسپلٹیز شہر کے مضافاتی علاقوں میں ہی قائم کی جائیں گی۔ موجودہ ضلع رنگاریڈی میں 53 مواضعات، ضلع میڑچل میں 29 مواضعات جملہ 82 گرام پنچایتوں پر مشتمل 24 میونسپلٹیز کی تشکیل کی توقع ہے۔ گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کو مزید وسعت دینے کے لئے حکومت نے متحدہ ضلع میں آؤٹر رنگ روڈ کے اندر موجود قریوں کے انضمام کا فیصلہ کیا تھا مگر اس فیصلہ کے خلاف برسر اقتدار جماعت کی جانب سے مخالفت کی جانے کی وجہ سے حکومت نے خاموشی اختیار کی تھی۔ حالیہ دنوں میں ریاستی وزیر شہری ترقیاتی و آئی ٹی کے ٹی آر کی صدارت میں منعقدہ اجلاس میں پارٹی قائدین نے انضمام کی مخالفت کی۔ ارکان اسمبلی مستقبل میں انتخابی مسائل کو پیش کیا۔ کے ٹی آر نے اراکین اسمبلی اور قائدین کو نئی تجاویز پیش کرنے کا مشورہ دیا۔ رنگاریڈی اور میڑچل کے ضلع عہدیداران نے نئی میونسپلٹیز اور نگر پنچایتوں کی تشکیل سے متعلق تجاویز تیار کی ہیں اور یہ تجاویز حکومت کو روانہ کردی گئی ہیں اور ان تجاویز پر حکومت کا فیصلہ آخری ہوگا۔ عہدیداران کے مطابق ان تجاویز میں بھی سرکاری طور پر تبدیلی ممکن ہے۔ راجندر نگر منڈل ضلع رنگاریڈی میں منی کونڈہ (پومپالا گوڑہ، نکتا پور)، نارسنگی (نارسنگی، کوکاپیٹ، وٹی ناگولا پلی ، خانہ پور، گنڈی پیٹ، منچی ریولہ)، بنڈلہ گوڑہ، (بنڈلہ گوڑہ، قسمت پور،حیدر شاہ کوٹ، پیرم چیرو، حمایت ساگر)، حیات نگر منڈل میں ترکیانجل (ترکیانجل، کما گوڑہ، راگنا گوڑہ، رمزا پور، منگنور ، ترور، برہمن پلی، کوہیڈ، عمر خان دائرہ) ، شمس آباد منڈل میں شمس آباد (شمس آباد، اوٹ پلی، تنڈو پلی، ساتم رائی، کوتوالگ وڑہ ، چنا گولہ پلی)، ابراہیم پٹنم منڈل میں آدمی بٹلہ، (آدمی بٹلہ، بنگولور، رام داس پلی، کونگرا کلان، منگل پلی، پٹیل گوڑہ)، شنکر پلی منڈل میں شنکر پلی : (شنکر پلی، فتح پور، چندپا، رامنتا پور، بلکاپور، سنگاپور)، مہیشورم منڈل میں تکو گوڑہ (تکو گوڑہ ، سردار نگر، منکھال، راویریالہ) ، آمنگل منڈل (آمنگل، مٹھائی پلی) ، کتور منڈل میں کتور (کتور، تماپور، تیگاپور) ، نندی گاما منڈل میں نندی گاما : (میکا گوڈا، رنگاپور)۔ مذکورہ مختلف مواضعات پر مشتمل ضلع رنگاریڈی میں 11 جدید میونسپلٹیز کے قیام سے متعلق تجاویز پیش کی گئی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT